سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیح دوشیزہ مذہب عسائیت کو خیرآباد کہہ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی جس پر اس کا اسلامی نام تجویز کر کے اسے اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں مقام حیات گلی نمبر 2 کی نوجوان دوشیزہ صدف مسیح نے دین اسلام کی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ماڈل مدرسہ غوثیہ کےعالم دین
مولانا نگاہ مصطفیٰ کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس پر نو مسلم دوشیزہ صدف مسیح کے قبول اسلام کے گواہان زین احمد اور محمد حنیف کی موجودگی میں اس کا اسلامی نام کرن بی بی رکھ دیا گیا جسے قبول اسلام مبارکباد دیتے ہوئے دوشیزہ کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا کی گئی۔یاد رہے کہ 12 یوم قبل اسی علاقہ کے مسیحی نوجوان کے اسلام میں داخل ہونے پراس کا محمد عثمان رکھا گیا تھا۔