ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

“وردی پہن کر سیدھا بینک پر چھاپہ ماریں” پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو تنخواہ میں بینک سے جعلی نوٹ موصول، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس کی خاتون افسر عائشہ بٹ کو بینک کی اے ٹی ایم سے نکالی گئی رقم میں جعلی نوٹ بھی موصول ہو گیا ۔ اس حوالے سے عائشہ بٹ نے خود سوشل میڈیا پر انکشاف بھی کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عائشہ بٹ نے

اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’ میرا سیلری اکائونٹ جو کہ بینک آف پنجاب میں ہے ، کل کچھ پیسے اے ٹی ایم سے نکلوائے اس میں ایک ہزار کا نوٹ جعلی نکلا ۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیابینک بھی فیک کرنسی دیتا ہے ۔ ان کے اس سوال پر ایک صارف مدثر کی جانب سے مزاحیہ انداز میں لکھا گیا کہ ہا ہا ہا ، پولیس والوں کیساتھ بھی دھوکہ ۔ وہیں ایک اور میزان بینک کے ستائے صارف ہما ساجد شاہ نے لکھا کہ کبھی آپ نے میزان بینک کی خدمت کا موقع نہیں دیا ورنہ آپ کو بہت پہلے پتہ چل گیا ہوتا ۔ عابد جاوید نے مزاحیہ انداز میں پوچھا لیا کہ عائشہ جی کیا اس پر عید مبارک لکھا تھا ۔ ایک اور صارف کی جانب کہا گیا کہ وردی پہن کر سیدھا بینک پر چھاپہ ماریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…