جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا(ن) لیگ کے جیتے حلقوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے کا پلان

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے جیتے حلقوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے کا پلان بنا لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 133 کی یونین کونسلوں میں ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کا پلان بنا لیا۔ ماضی قریب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں این اے 133 سے

مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی نے این اے 133 میں ووٹ بنک بڑھانے کے لئے یونین کونسلوں کا انتخاب کر لیا۔ یونین کونسل 220 سے 222 اور 232 سے 240 تک میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔مذکورہ یونین کونسلوں میں پی سی سی اور واٹر سپلائی کے کام کیے جائیں گے۔ تین پیکجز میں ترقیاتی کام کروانے کے لیے نو کروڑ 72 لاکھ 12 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیکج ون کے تحت 2 کروڑ 21 لاکھ 1 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیکج ٹو کے تحت متعلقہ یونین کونسلوں میں 4 کروڑ 66 لاکھ روپے سے ترقیاتی کام ہونگے۔ پیکج تھری کے تحت 2 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار روپے سے ترقیاتی کام ہونگے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کام تین ماہ میں مکمل کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…