اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے چمن سرحد پر سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنیوالے پاکستانی اور افغان شہریوں کے لیے نیا خود کار نظام متعارف کروا دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ چمن سرحد پر سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہریوں کے لیے نیا خود کار نظام متعارف کرا دیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا سے منسلک اس کمپیوٹرائزاڈ نظام کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کر کے انہیں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔

یر کو اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان عبدالحمید بھٹو نے بتایا کہ چمن سرحد پر روزانہ 20سے 22ہزار افراد کی پیدل آمدروفت ہوتی ہے جن میں ایک بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہوتی ہے۔اس سے پہلے ان افراد کے دستاویزات کی تصدیق کا کوئی باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ نظام موجود نہیں تھا اور پیدل آمدروفت کو ایف آئی اے کی بجائے پاک فوج اور ایف سی کنٹرول کرتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اب پاک فوج کی مدد سے انٹیلی جنس ویری فیکشن ایکسس سسٹم (آئی وی اے ایس)چمن سرحد کے باب ِدوستی پر نصب کر کے پیدل آمدروفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے 21کانٹرز قائم کر کے 60اہلکاروں تعینات کر دیے ہیں۔اب بائیو میٹرک بارڈر سسٹم کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق کر کے لوگوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جبکہ پاسپورٹ اور ویزے پر سفر کرنے والوں کے لیے پہلے سے نافذ انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ چمن، افغانستان کے ساتھ پاکستان کی 26سو کلومیٹر طویل سرحد پر دو بڑی سرحدی گزر گاہوں میں سے ایک ہے، جو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریبا 120کلومیٹر دور واقع ہے۔خیبر پختونخوا میں طورخم سرحد پر پاکستان نے چارسال قبل ہی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی تھی۔

تاہم چمن سرحد پر قیام پاکستان سے لے کر اب تک پیدل آمدورفت کا کوئی قانونی طریقہ کار رائج نہیں تھا۔ایک سرکاری اندازے کے مطابق چمن سرحد سے روزانہ تقریبا 25سے 30ہزار پاکستانی اور افغانی باشندے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر سرحد عبور کرتے تھے۔ تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے داخلے کی شرائط سخت

کرتے ہوئے صرف دونوں اطراف کے سرحدی علاقوں چمن اور سپین بولدک کے رہائشیوں کو بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر آمدروفت کی اجازت دی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید بھٹو نے بتایا کہ انٹیلی جنس ویری فیکشن ایکسس سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان باشندوں کا

ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس طرح افغانستان کے شناختی دستاویز ‘تذکرہ’پر پاکستان میں داخل ہونے والے ہر شخص کی خود کار انٹری ہوگی اور ہمیں معلوم ہو سکے گا کہ وہ کب پاکستان آیا اور کب واپس گیا۔ان کے مطابق یہ آئی وی اے ایس نظام نادرا سے منسلک ہے اگر کوئی افغان باشندہ تذکرہ پر پاکستان میں داخل ہونے کے بعد پاکستانی

دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، تو نادرا کو اس آئی وی اے ایس سسٹم کے ذریعے پتہ چل جائے گا اور اسے روکا جا سکے گا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ 20جنوری سے اب تک اس سسٹم کے ذریعے تقریبا 40سے 50ہزار افراد کا خود کار ریکارڈ جمع کیا جا چکا ہے، جنہوں نے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر چمن

سرحد عبور کی۔ چمن سرحد سے اس وقت بھی یومیہ اوسطا آٹھ سے 10ہزار افراد پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ تقریبا اتنے ہی افراد روزانہ افغانستان جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ اور جعلی افغان دستاویز تذکرہ کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…