رائے ونڈ (نامہ نگار) کوٹ لکھپت روڈپر واقع دھوندے پھاٹک پر گزرتی ہوئی اچانک بند ہوجانے والی ہنڈا سٹی بلیک کار LEH3482 لاہور سے کراچی جانے والے عوام ایکسپریس 6329ڈائون ٹرین کی زد میں آکر تباہ ہوگئی ،کار میں سوار نامعلوم افراد ٹرین کو آتا دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ٹرین دھماکے کے ساتھ گاڑی سے ٹکرای اور اس کو گھسیٹتے ہوئے کئی کلو میٹر دور تک لے گئی جس کی وجہ سے کارمیں شدید آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل کر راکھ ہوگئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ٹرین ڈرائیور عبدالرزاق اورذوالفقار کے مطابق جب حادثہ ساڑھے نو بجے پیش آیا ۔جس کی وجہ سے تین گھنٹے سے زائد تک ٹرین رکی رہی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔مقامی ریلوے اور سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔حادثہ میںٹرین اور ڈرائیور محفوظ رہے ۔ضروری کارروائی کے بعدروانہ کردی گئی۔