لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے آج ( پیر ) کے روز آل پارٹےز کانفر نس آج طلب کر لی جس میںجماعت اسلامی،پےپلزپارٹی ،عوامی تحریک اور (ق) لےگ سمےت اپوزےشن کی دےگر جماعتوں کے رہنماﺅں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اے پی سی میں بلدیاتی انتخاب ایک مرحلے یا مختلف مراحل میں کرانے پر غور کیا جائے گا۔تحر ےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قےادت مےںتحر ےک انصاف کے سےکرٹر ےٹ گارڈن ٹاﺅن مےں ہونےوالی آل پارٹےز کانفر نس کے اختتام پر مشتر کہ اعلامےہ جاری کیا جائے گاکر ےں ۔گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو مےں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلدےاتی انتخابات کے بغےر حقےقی اور مکمل جمہو رےت ممکن نہےں ہوسکتی اور اپوزےشن کی تمام جماعتوں کو متحد ہو کر حکو مت پر دباﺅ ڈالنا ہو گا کہ وہ پنجاب مےں بروقت اور شفاف بلدےاتی انتخابات کو ےقےنی بنائے اور آج کی آل پارٹےز کانفر نس مےں اپوزےشن کی تمام جماعتےں مشتر کہ لائحہ عمل کا اعلان کر ےں گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں