جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

فرانسیسی سائنسدانوں نے 465 دنوں تک قائم رہنے والا بلبلا بنا لیا

datetime 23  جنوری‬‮  2022 |

پیرس (این این آئی)فرانسیسی ماہرین طبیعیات کی ایک ٹیم نے ایسا بلبلا بنایا ہے جو ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی یونیورسٹی آف لیل کی ایک ٹیم نے ایسا بلبلا بنایا جو 465 دنوں

تک اپنی اصل حالت میں قائم رہا۔ سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے اس تجربے کے نتائج مقامی جریدے میں شائع ہوئے جس میں ماہرین طبیعیات نے دعوی کیا کہ انہوں نے ایک بلبلا بنایا جو 465 دن تک قائم رہنے کے بعد پھٹ گیا۔ٹیم ممبران میں آئمیرک روکس، الیکسز ڈیوشیزن اور مائیکل بڈوئین شامل تھے جنہوں نے تجربے سے پہلے مائِعات سے بنے بلبلوں پر تحقیق کی جو یا تو کششِ ثقل کی وجہ سے یا مائع کے بخارات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں پھٹ جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے محلول میں گلائسرول کو ملایا جو کہ متعدد ادویات اور کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلائسرول ملا بلبلا گلائسرول کے بغیر دوسرے بلبلے کے مقابلے میں طویل عرصہ قائم رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…