لاہور( نیوزڈیسک) 100جلسے،کپتان کی دھماکہ خیز انٹری،پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پنجا ب میں 100مقامات پر جلسوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی ،عمران خان سمیت مرکزی قیادت جلسوں سے خطاب کرے گی جبکہ پہلی مرتبہ مقامی قائدین کو بھی خطاب کرانے کیلئے اسٹیج پر لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی تناظر میں صوبے کے مختلف مقامات پر 100کے قریب بڑے جلسے کئے جائیں گے جس کے لئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلسوں سے پارٹی کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے تاہم اس کے ساتھ مقامی قائدین کو بھی اسٹیج پر لا کر خطاب کرائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جلسوں کے انعقاد کے مقامات اور شیڈول کے حوالے سے مقامی رہنماﺅں سے مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس کی پارٹی سربراہ سے باضابطہ اجازت لی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں