جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ٗ سردی کی شدت میں اضافہ

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مری  (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ، ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقو ں میں آج سے برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا ہے۔ادھر شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ ملتان، رحیم یارخان ،لودھراں ،حافظ آباد،کمالیہ،وہاڑی ، گوجرہ سمیت پنجاب میں بھی بادل خوب برسے، مسلسل بارش سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔دوسری جانب مری اور گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک پر 3 مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوگئی۔سیاحوں کو مری آنے سے روک دیا گیا ،علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی پھر معطل ہوگئی، روکے جانے پر سیاح پریشان ہوگئے۔ناران، بابوسرٹاپ اور استور میں بھی ہر طرف برف ہی برف دکھائی دی، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…