جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کپتان نے ”تبدیلی“ کی ایسی مثال بتادی کہ مخالفین کے منہ بند ہوگئے

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پرانے طرز کی سیاست اور انداز حکومت ناکام ہوگئے اس لئے ہری پور میں 16 اگست کو پرانے اور نئے پاکستان والوں کا مقابلہ ہوگا۔ کپتان نے ”تبدیلی“ کی ایسی مثال بتادی کہ مخالفین کے منہ بند ہوگئے کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر کو احتساب کے لئے جیل میں ڈالا گیا،کیاایسا پہلے کبھی ہوا؟،تحریک انصاف نے اقتدارکو نچلے طبقے تک منتقل کردیا،پاکستانی خوددار قوم ہے اور اسے کسی کے سامنے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، سندھ اور پنجاب کے لوگ دیکھیں گے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کس طرح آتی ہے،تبدیلی باتوں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے آتی ہے،صوبے میں پہلی دفعہ فنانس کمیشن ایوارڈ دیں گے، تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر کو احتساب کے لئے جیل میں ڈالا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ساری جماعتوں نے ہمارے خلاف مل کر آپریشن لڑا لیکن یہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ ہم نے پولیس اور سرکاری مشینری کا استعال کیا،قصور میں جو بچوں کے ساتھ ہوا اس کا انتہائی دکھ ہے، قصور واقعے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھائیں گے،اتوارکوہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی آچکی اور لوگ اپنے حقوق جان چکے ہیں، مغرب میں لوگ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں،تحریک انصاف نے اقتدارکو نچلے طبقے تک منتقل کردیا، خیبرپختونخوا کے ہرضلع، تحصیل یونین کونسل اور گاﺅں میں پیسے دیں گے، لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ انہیں پیسہ کہاں خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے آتی ہے ، صوبے میں پہلی دفعہ فنانس کمیشن ایوارڈ دیں گے، تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر کو احتساب کے لئے جیل میں ڈالا گیا،خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیرپرکرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کیں کیا کبھی ایسا ہوا کہ وزیرکواحتساب کمیشن اٹھا کرلے جائے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو تھانا،کچہری، پٹواری سے آزاد کرانے کا عزم کیا تھا، تبدیلی تب آئےگی جب ایک پولیس والاعام آدمی اوروزیرمیں فرق نہیں کرے گا، حکمران عوام کے ٹیکس پر کام کرتے ہیں کسی پراحسان نہیں کرتے،عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اپنے ناموں کے اشتہاری بورڈ لگانا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ساری جماعتوں نے ہمارے خلاف مل کر الیکشن لڑا لیکن یہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ ہم نے پولیس اور سرکاری مشینری کا استعال کیا، خیبرپختونخوا میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی ہوئی جس پر دوبارہ انتخابات کرائے گئے لیکن دوبارہ انتخابات میں تحریک انصاف کو 45 فیصد ووٹ ملے اور ہم نے کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی،پاکستانی خوددار قوم ہے اور اسے کسی کے سامنے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، سندھ اور پنجاب کے لوگ دیکھیں گے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کس طرح آتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قصور میں جو بچوں کے ساتھ ہوا اس کا انتہائی دکھ ہے، قصور واقعے کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھائیں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…