جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنالیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنالیا ہے۔اب صارفین کو ٹک ٹاک کے انداز کی ایسی ویڈیوز انسٹاگرام پر بنانے کے لیے ریلز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کو 2 افراد کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ری مکس فیچر کو ساتھ مل کر ویڈیوز کی تیاری کے لیے توسیع دی جارہی ہے۔جیسے ہی ویڈیو کو ریلیز کیا جائے گا تو صارف تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اسے ری مکس کرسکیں گے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد بھی ویڈیو کو ریلز کے ذریعے ہی شیئر کرن کی ضرورت ہوگی مگر اس کے تمام ایڈیٹنگ ٹولز جیسے کولابوریشن، وائس اوورز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو بھی مزید سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اب وہ اپنی لائیو برڈکاسٹ کو پروفائل میں ہائی لائٹ کرسکیں گے جو ان کے ناظرین کے لیے ریمائنڈر کا ایک آسان طریقہ ہوگا۔انہیں اب اسٹریم شیڈول کرنے کے لیے ریگولر فیڈ پوسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔انسٹاگرام اپنی مخالف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے پر اسی کے فیچرز کو اپناتی رہتی ہے۔ٹک ٹاک میں ڈوئیٹ فیچر صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہے جس کو اب انسٹاگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…