پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عازمین حج کیلئے خصوصی ہدایات جاری

datetime 9  اگست‬‮  2015 |

لاہور(اےن اےن آئی )گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کو گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کے حفاظتی ٹیکے لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کا کام آج بروز (سوموار ) سے ملک بھر میں واقع سات حاجی کیمپوں میں شروع ہو جائے گا -تمام عازمین کے لئے روانگی سے 10دن پہلے یہ ٹیکے لگوا لینا قانونی طور پر لازمی ہے -وزارت مذہبی امورنے حج انتظامات کے بارے میں شکایات کے فوری اندارج ‘ معلومات حاصل کرنے اور تجاویز پیش کرنے کے لئے خصوصی ٹیلی فون ہیلپ لائن اور ویب سائٹ قائم کر دی ہے‘تمام عازمین روانگی سے پہلے اور سعودی عرب میں قیام کے دوران معلومات‘ شکایات اور تجاویز کے لئے کسی بھی دن کسی بھی وقت اس ٹیلی فونک سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں -پاکستان میں کال کرنے کے لئے یو اے این نمبر042-111-725-425 ‘ سعودی عرب سے پاکستان کا ل کرنے کے لئے علیحدہ نمبر0092-42-35880054 اور سعودی عرب کے اندر ہی شکایات در ج کروانے کے لئے ٹال فری نمبر800-1166622 مختص کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ حاجیوں کی شکایات کے آن لائن اندراج کے لئے ویب سائٹ www.cms.mora.gov.pkبھی بنائی گئی ہے اورشکایات کے اندراج اور جوابات معلوم کرنے کے لئے اینڈ ی رائیڈ ایپلی کیشن تیار کئے گئے ہیں ۔ وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات شفافیت سے مکمل کرنے‘حج آپریشن کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے‘مختلف مراحل پر درپیش رکاوٹوں اور تاخیر کے خاتمے‘ سفر حج پر روانگی سے پہلے ہی عازمین حج کورہائشی عمارتوں میں کمروں کی الاٹمنٹ ‘ حج پروازوں کی بکنگ اور حج انتظامات کے بارے میں ان کی شکایات کے نہایت آسان طریقے سے اندراج کے لئے جامع انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر کئے ہیں ۔ یہ سسٹم دوران حج اپنے ساتھیوں سے بچھڑے جانے والے افراد کی تلاش ‘ سامان کی گمشدگی ‘قوانین اور پالیسیوں سے ناواقفیت اور حاجیوں کی صحت سے متعلقہ امور کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات دور کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ۔ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان کے کوائف کا تمام ڈیٹا فوری طور پر دستیاب ہوگا- ان تفصیلات کی روشنی میں ہر حاجی کی ضروریات کا تعین کیا گیا ہے تا کہ ان کے لئے ضروری سہولیات کا جلد از جلدانتظام اور ان کی فراہمی ممکن ہو سکے -وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے والے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حج گروپ آرگنائزرز کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر ضرور دیکھ لیں اور کسی غلطی کی صورت میں متعلقہ گروپ آرگنائزرز سے اس کی تصحیح بھی کروائیں۔ اس کے علاوہ اس معاہدے کی کاپی اپنے ہمراہ سعودی عرب بھی ضرور لے کر جائیں ۔ یہ تفصیل وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ کے دائیں جانب پر ائیویٹ حجاج انفارمیشن حج2015ءپر کلک کر کے اپنا قومی شناختی نمبر یا پاسپورٹ نمبر داخل کر کے حاصل کی جاسکتی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…