پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈشےڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ،پشاوریکہ توت میں مسلسل لوڈشےدنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔مظاہرین نے روڈ بندکرکے احتجاجی مظاہرہ کیااورحکومت اورواپڈاکے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،واپڈاہرمہینے ہزاروں کے بل توبھجوادیتے ہیں تاہم بجلی میسر نہیں،اگر یہی صورتحال رہی توپرتشدد مظاہروں کاآغاز کیاجائیگا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بجلی لوڈشےڈنگ،کم وولٹیج اوراووربلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے ،صوبے کے مختلف حصوں مےںحکومت اورواپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،گزشتہ دنوں مردان میں مشتعل مظاہرین نے گریڈ سٹیشن کے اندر گھس کر تھوڑپھوڑ کی ۔پشاورمیں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے کیونکہ ایک طرف لوڈشےدنگ کی جارہی ہے تودوسری جانب ہزاروں روپے کے بل ہرمہینے بھجوادیئے جاتے ہیں ،پشاوریکہ توت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عاجز عوام سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے روڈ بند کر کے واپڈا کے خلاف کیا،مظاہرین نے پلے کارڈ ا±ٹھا رکھے تھے اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ،مظاہرین کاکہنا تھا کہ کئی روز سے بجلی خراب ہے مگر ٹھیک نہیں کی جارہی بعد میں حکام کی یقین دہانی پر لوگ منتشر ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں