حیدرآباد(نیوزڈیسک)نیب کے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر کو عدالت نے ریمانڈ پر بھیج دیا، ملزم سرکاری افسران کو بلیک میل کرتا تھا۔گذشتہ روز حیدرآباد سے گرفتار کئے گئے نیب کے جعلی افسر طارق سلیم اکبر کو ہفتے کو نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر قمر عباس نے نیب عدالت حیدرآباد کے جج جناب اعجاز خاصخیلی کے روبرو پیش کیا جہاں سے اسے 15 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دے دیا۔طارق سلیم اکبر خود کو نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو بلیک میل کرتا تھا اور اسے نیب حکام نے گذشتہ روز حیدرآباد سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نیب ملازمت کا جعلی کارڈ اور دیگر دستاویزات برآمد کر لی تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں