جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کا فارمولا ڈھونڈ ہی لیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کا فارمولا ڈھونڈ ہی لیا۔ عوام کی آمدنی میں تو عملی طور پر اضافہ ہوا یا نہیں لیکن ریکارڈ میں پاکستان کی گزشتہ مالی سال کی شرح نمو 5.37 فیصد ہو گئی جو پہلے 3.94 فیصد بتائی گئی تھی۔ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح کا تعین کرنے کے لیے حکومت نے بنیادی سال 2015-16 کر دیا ہے،

جس کے بعد حکومت کی طرف سے تمام اعداد و شمار ازسرنو مرتب کرنے سے گزشتہ مالی سال 2020-21 کی اقتصادی ترقی کی شرح 3.94 کی بجائے 5.37 فیصد ہو گئی۔پہلے ترقی کی شرح کا پیمانے کا بنیادی سال مالی سال 2005-6 تھا اس کے مطابق گزشتہ مالی سال 2020-21 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہی اور سرکاری طور پر یہی بتائی جا رہی تھی۔وفاقی وزراء کے مطابق بیس ائیر میں تبدیلی عالمی معیار کے اصولوں کے مطابق کی گئی ہے۔ اس تبدیلی سے نہ صرف گزشتہ مالی سال ترقی کی شرح 5.37 فیصد ہو گئی ۔ بلکہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اور فی کس آمدنی بھی بڑھ گئی۔ پرانے حساب کتاب کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدنی 48 ہزار ارب روپے سے بھی کم تھی اور فی کس آمدنی کا اندازہ 1543 ڈالر لگایا گیا تھا۔ لیکن نئے حساب کتاب میں اب گزشتہ مالی سال پاکستان کی مجموعی قومی آمدنی 55 ہزار 488 ارب روپے بتائی جائے گی۔ اور فی کس آمدنی کو 1666 ڈالر بتایا جائے گا۔وفاقی حکومت کے مطابق سب کچھ عالمی معیار کے مطابق کیا گیا ہے لیکن شائد فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کے لیے حکومت نے آبادی کو عالمی اداروں کے اندازوں کے مطابق نہیں کیا۔ملک کی مجموعی پیداوار اور فی کس آمدنی 1666 ڈالر کے حساب سے پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 82 لاکھ بنتی ہے۔عالمی بینک اور دوسرے اداروں کے مطابق پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زیادہ ہے۔تاہم اگر 22 کروڑ بھی لگائی جائے تو پاکستان کی فی کس آمدنی 1577 ڈالر بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…