ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی اور تین سالوں میں اسے درست سمت پر گامزن کر دیا، شہباز گل کا دعویٰ

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی اور تین سالوں میں اسے درست سمت پر گامزن کر دیا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی

حکومت اقتدار میں آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 20 ارب ڈالر تھا اور حکومت نے جلد ہی اپنے اخراجات کم کردئیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے شرح نمو 5.7 فیصد تک بڑھ گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو زرعی شعبے میں حقیقی ادائیگیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ٹریکٹرز کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور صنعتوں کے لیے مشینری بھی لگائی جا رہی ہے، سروس سیکٹر بالخصوص آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا وبا کے دوران کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کورونا کے بعد کی صورتحال میں بھی مثبت نمو دیکھنے میں آئی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نے معیشت کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا اور عوام کی سہولت کے لیے حکومت نے طبی شعبوں میں عملی اقدامات کیے اور عالمی معیار کے ہسپتال بنائے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج مثبت طور پر ترقی کر رہی ہے اور ملکی معیشت میں ریکارڈ ترسیلات زر کا حصہ ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…