منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

13 اور14اگست ،الطاف حسین نے اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے ۔ ایم کیو ایم قائم رہے گی اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔الطاف حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ 13 اور 14 اگست کو جناح گرانڈ میں جشن آزادی کا دو روزہ اجتماع منعقد کیا جائے گا اور یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر تنظیمی ذمہ داروں سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کہا کہ ہم تمام اداروں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ، محاذ آرائی نہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم قائم رہے گی اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔ ہمارے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں قربان کر کے پاکستان بنایا تھا ۔ ہم ہی پاکستان کےاصل وارث ہیں۔ کوئی بھی ظلم پاکستان سے رشتہ ختم نہیں کرسکتا ۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا مہاجروں کو سازش کے تحت سول سروسز سے نکالا گیا ۔ جبکہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں سندھ میں 10 سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا۔ جس سے مہاجروں پر اعلی تعلیم کے دروازے بند کئے گئے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہاجروں پر ملازمتوں کے دروازے بھی بند کئے گئے ۔ جبکہ کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ مہاجروں کے قتل عام پر کسی جماعت نے آواز بلند نہیں کی ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…