ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

شادی پربیٹے کو 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی میں کروڑوں کی گاڑی بطور تحفہ دینے کی تردید کردی۔گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر

انتہائی مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جنید کو مرسڈیز جی 64 اے ایم جی گاڑی کا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 140 ملین ہے جو تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز کی جانب سے جنید صفدر کو دی جانے والی اب تک کی پنجاب میں رجسٹر ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔اس کے علاوہ گاڑی کا 5.3 ملین روپے (پاکستانی 53 لاکھ روپے)کا ٹیکس ادا کیا گیا جو کسی گاڑی کا اب تک کا سب سے زیادہ ادا کیا گیا ٹیکس ہے۔تاہم مریم نواز نے ان تمام خبروں کی تردید اورخبر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کے اسکرین شاٹس ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ کھلا جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح معروف اکائونٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…