کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما رﺅف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی ہے۔رﺅف صدیقی ایم پی اے کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس کے بعد روف صدیقی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر روف صدیقی کی رکنیت معطل کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق رﺅف صدیقی پارٹی اجلاس، جلسے یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم بحیثیت رکن سندھ اسمبلی وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔