ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، کٹ لگائے بغیر مریض کے دل کا کامیاب آپریشن

datetime 20  جنوری‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔خیبر پختونخوا کے امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال میں 66 سالہ مریض کے دل کا وال بغیر سینہ کھولے اور کٹ لگائے تبدیل کیا گیا ہے۔ پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کے مطابق

خیبرپختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے جہاں 66سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کئے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا رفعت انجم کے مطابق مریض کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات چار باغ سے ہے جس کو ہارٹ اٹیک کے بعد پی آئی سی لایا گیا جس کی بیماری کی تشخیص اور خصوصی مشاورت کے بعد اس طرح کی سرجری کی گئی۔پی آئی سی کے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور آپریشن کرنے والے ماہر ڈاکٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھاتاہم آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے،اور اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق ایسے کیسز پاکستان میں ایک دو ہسپتال میں کیے جاتے ہیں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اس نوعیت کا آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے جو ہسپتال اور صوبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ایسے پروسیجرز کے بعد امراض قلب کے اس نوعیت کے کیس میں مبتلا لوگوں کو اب کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صحت یاب ہونے والے مریض کے بیٹے نے والد کے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…