جدہ(نیوزڈیسک)سعودی گرانڈ ہینڈلنگ سروسز نے پی آئی اے کولوڈرز کے اضافی ویزے دینے سے انکار کر دیا،سعودی میڈیاکے مطابق پی آئی اے نے 260سے زائد لوڈرزکے ویزے مانگے تھے جس کے جواب میں سعودی گرانڈ ہینڈلنگ سروسز نے 192سے زائدویزے دینے سے انکار کر دیا،سعودی گرانڈ ہینڈلنگ سروسز کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کیلئے پی آئی اے کو 192ویزے جاری کئے گئے ہیں ا س سے زیادہ ویزے جاری نہیں کر سکتے ۔ذرائع کے مطابق عملے کی کمی کے باعث پی آئی اے کو حج آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں