منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کانیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست واپس لے لی

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان شوگرمل ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریت کی درخواست واپس لے لی۔حمزہ شہباز کی جانب سے بریت کی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا گیا یہ فیصلہ

وکلاء کا تھا، میں میرٹ پربریت کی درخواست کرنا چاہتا ہوں ، ترمیمی آرڈیننس کے تحت کوئی فائدہ نہیں چاہتا۔حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ اللہ اوراس عدالت پرمکمل اعتماد ہے انشاللہ میرٹ پرکیس جیتوں گا ، میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں۔احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی ۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے سماعت 27 جنوری تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حمزہ شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔شہباز شریف ،حمزہ شہباز او ردیگر کے خلاف آشیانہ اقبال اور منی لانڈرنگ ریفرنسزکی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں پر جرح کرنے کا حکم دیدیا۔آشیانہ ریفرنس میںشہباز شریف کے شریک ملزمان بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور عدالت کے اطراف کے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند رکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…