اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر کل بیلاروس کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے ، وہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو بیلاروس کے دورے پر جارہے ہیں۔ دفترخارجہ کے مطابق نواز شریف سے پہلے کسی پاکستانی وزیراعظم نے بیلاروس کا دورہ کبھی نہیں کیا،اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف میزبان صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم نوعیت کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ ترجمان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نواز شریف پاک بیلاروس بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔جہاں وہ تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے۔