اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیاہے کہ 29اگست تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی نشانات الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی تھی کہ 29اگست تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں لیکن تاحال ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیاکہ مقررہ تاریخ تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشانات نہیں ملیں گے اور اس کی وجہ سے وہ جماعتیں الیکشن بھی نہیں لڑسکیں گی۔حکم آنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔