اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اجمل جامی کے کالم کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ عمران خان ، بیوی کو اپنےشوہر پر اب شک نہیں کرنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’شکریہ عمران خاں ، بیویوں کو
اپنے شوہروں پر اب شک نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور مہنگائی نے دوسری شادی مشکل کر دی ہے۔ قبل ازیں اجمل جامی نے اپنے کالم ٹویٹر پر شیئر کیا تھا جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ “شادی، شک اور مہنگائی۔۔۔ایک طویل غیر حاضری کے بعد پیش خدمت ھے خاکسار کی تازہ “کالم کہانی”۔