ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب عمران خان کو اندازہ ہوگیا کہ ادارے ڈھال بننے کو تیار نہیں تووہ حسبِ عادت بلیک میلنگ پر اتر آئے لیکن انہیں اندازہ ہوگیا کہ دوسرا فریق بلیک میل نہیں ہورہا تو ۔۔۔ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی سلیم صافی نے اپنےروزنامہ جنگ میں شائع آج کے کالم ’’کچھ ہونے والا ہے!‘‘میں لکھا کہ ہے کہ سب پریشان ہیں۔ سب دیکھ رہے ہیں کہ ملک چل رہا ہے نہ نظام ۔ اس لیے ضروری سمجھا کہ اپنی فہم کے مطابق پاکستانی سیاست کے موجودہ تمام کرداروں کی

سوچ اور کردار آپ کے سامنے رکھ دوں۔ حالانکہ یہ بڑا مشکل کام یوں ہے کہ ہر کردار کے ساتھ اپنا اپنا فارمولہ ہے۔ چوتھے اور اہم ترین کردار عمران خان ہیں۔جب انہیں اندازہ ہوگیا کہ ماضی کی طرح ان کے لیے ادارے ڈھال بننے کو تیار نہیں تووہ حسبِ عادت بلیک میلنگ پر اتر آئے لیکن جب انہیں اندازہ ہوگیا کہ دوسرا فریق بلیک میل نہیں ہورہا تو یوٹرن لے کر وہ دوبارہ تابعداری کرنے لگے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ بلیک میلنگ سے بھی باز نہیں آرہے ۔ ایک طرف اپنے وزیروں سے یہ پروپیگنڈا کروارہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں ہورہی ہیں اور دوسری طرف انہی کے ذریعے خلوتوں میں یہ تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ جیسے ان سے کچھ مانگا جارہا ہے جو وہ تو نہیں دے رہے ہیں لیکن اپوزیشن دینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔مذکورہ تناظر میں دیکھا جائے تویہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کوئی بھی یقین کے ساتھ پیشنگوئی کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ لیکن ایک بات یقینی ہے کہ یہ معاملہ زیادہ دیر اس طرح نہیں چل سکتا اور کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔وجہ صاف ظاہر ہے ملک چل رہا ہے اور نہ نظام۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…