اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،خود کو قرنطینہ کرلیا ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کردیں ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بدھ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا، وزیر خزانہ طبیعت بحالی پر آن لائن اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ گزشتہ سال بھی کورونا کے باعث بیمار ہوئے ۔