پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گجومتہ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں خاتون ڈاکٹر کو تین بچوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، مقتولہ کا ایک بیٹا دوسرے کمرے میں ہونے کے باعث بچ گیا،مقتولہ کے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی ہیں ،پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے

منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قتل کی لرزہ خیزواردات گجومتہ میں ہوئی جہاں ایک مکان سے خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔مقتولہ کاایک بیٹادوسرے کمرے میں موجود تھا جس کے باعث وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔ ڈاکٹرناہید گائناکالوجسٹ تھیں اور گھر کے نیچے ہی کلینک تھا۔بتایاگیا ہے کہ مقتولہ کے شوہر سبطین نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور ڈیفنس میں رہائش پذیر ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے گئے ۔ مقتولین میںڈاکٹر ناہید مبارک ، ان کا بیٹا21سالہ تیمور سلطان ،16سالہ ماہ نور فاطمہ اور10سالہ جنت فاطمہ کے شامل ہیں۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار قتل کی لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین

کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے۔آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان نے بھی گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مددسے واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کوجلدازجلدگرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…