جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کور کمانڈر حملہ کیس ملزم سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ پولیس کے شعبہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی میں لائنز ایریا سے گرفتار کور کمانڈر حملہ کیس کے ملزم اور جنداللہ کے رکن سید کاشف علی شاہ عرف شاہین سے حساس اداروں نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق

ملزم سے مشترکہ تحقیقات کے لیے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کے 9 ویں ایڈیشن میں رجسٹرڈ ملزم سید کاشف کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر محکمہ داخلہ سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔حکام کے مطابق ملزم کراچی میں 2004 کے دوران کور کمانڈر کراچی پر حملہ کرنے والے گروہ میں شامل تھا۔شاہ فیصل کالونی کراچی کے رہائشی ملزم سے جوائنٹ انٹیروگیشن کی صورت میں ماضی، حال اور مستقبل کے جرائم کی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…