ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے آمدنی سے کتنے فیصد حصہ مانگا؟ باکسر محمد وسیم کاتہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نیپروفیشنل باکسنگ کی آمدنی سے حصہ مانگا تھا۔میڈیا سے گفتگو محمد وسیم نے کہا کہ مجھے ایک کورین پروموٹر ملا تھا، جس نے کہا مجھے پروموٹ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورین شخص نے مجھے معاہدہ سے قبل صدر پی بی ایف سے بات کی خواہش کی تھی۔باکسر محمد وسیم نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن نے کہا وہاں معاہدہ کررہے ہیں، ہم سے بھی معاہدہ کرلیں۔انہوںنے کہاکہ مجھ سے کہا گیا باکسنگ میں جو آمدن ہوگی، اس کا 20 فیصد دوں، میرے پاس معاہدہ کو ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔پاکستانی پروفیشنل باکسر نے کہا کہ اگر میں پی بی ایف کو انکار کرتا تو میں باقی باکسرز کی طرح ضائع ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوچز اے سی والے کمروں میں سوتے ہیں، یہاں باکسر پنکھوں کے نیچے سوتے ہیں، جہاں 2 ، 2 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی۔محمد وسیم نے کہا کہ مجھے فیملی کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں تھی، ایسوسی ایشن جاتے تو کوئی سپورٹ نہیں، فیڈریشن جاتے تو سہولیات میسر نہیں، ہماری تو زندگی باکسنگ میں جدوجہد میں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…