لاہور( این این آئی)مقامی عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان کی سپرداری کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ موبائل فون ،پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ہے۔یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئیں۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو چار سال بعد ہائیکورٹ نے بری کیا کیا تھا۔ استدعا کی گئی کہ کسٹم حکام نے گرفتاری کے وقت ٹریزا کی اشیا ء قبضہ میں لے رکھی تھیں ،غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا سامان واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔