جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ہم فوج کے خلاف نہیں یہ پاکستان کی فوج ہے،سینیٹ میں وزرا ء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج ، وزرا کی موجودگی یقینی بنانے کا مطالبہ

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں وزرا ء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزرا کی موجودگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام امور کا دبائووزیر مملکت علی محمد خان پر ہے جس کا جواب دیتے ہوئے قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہاہے کہ جہاں ضروری ہو وزرا ء آتے ہیں،اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ آپ کی زیارتوں کیلئے آتے ہیں ۔

منگل کو سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی نے کی۔اپوزیشن اراکین رضاربانی ،سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر نے وزرا ء کی عدم موجوگی کی طرف چیئرمین کی توجہ دلائی۔اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزراء کو یہاں آکر بیٹھنا چاہیے ، سارا بوجھ علی محمد خان پر ہے، گزشتہ روز ایک منسٹر کا دیدار میری وجہ سے ہوا۔قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ جہاں پالیسی بیان دینے کی ضرورت ہوتی ہے شاہ محمود قریشی وہاں جاتے ہیں،کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ آپ کی زیارتوں کیلئے کوئی یہاں آتا ہے،آپ نادرا کا سوال ملٹری پر لے گئے ملٹری بھی تو اسی ملک کی ہے،قانون کے بھی لمبے ہاتھ ہیں،وردی اور بغیر وردی والی بات چھوڑیں۔اس پر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ہم فوج کے خلاف نہیں یہ پاکستان کی فوج ہے،مسئلہ کشمیر جو عالمی ایشو ہے اس پرشاہ محمود کیوں نہیں آئے۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا،نیشنل سیکیورٹی پالیسی کو پارلیمان کے اندر لایا جائے جس پالیسی کو اعلان کیا گیا اس سے صوبوں کو بھی اعتماد میں نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر ملک کی سیکیورٹی پالیسی کیسے بنائی جا سکتی ہے۔اجلا س کے دور ان وزرات داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں جعلی یا غیر واضح نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو 1کروڑ 66لاکھ سے زائد چالان ہوئے۔

اسلام آباد میں 55ہزار 614گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو چالان ہوئے، وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بتایا کہ ریلوے منافع بخش ادارہ تھا۔جتنے نقصانات ہوئے اس میں بڑا نقصان ہیومن ریسورس اوور لوڈ کرنا ہے کیا یہ ظلم نہیں کہ پاکستان ریلوے میں 17 گریڈ کی افسر کے گھر 6 ملازمین تھے،یہ لوگ سیاسی بھرتیاں ہیں۔ بعد ازاں سینٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…