ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین اپنے دورے کے دوران تین بار عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق عمرہ کی تکرار یا 10 دن کے وقفے سے کم عمرے پر پابندی لگانے کا حالیہ فیصلہ بیرون ملک مقیم مسلمانوں پر بھی لاگو ہوتا ہے کیونکہ سعودی عرب
کو کووڈ 19 کے انفیکیشنز میں اضافے کا سامنا ہے۔ سعودی وزارت کے مطابق عازمین 30 روز قیام کریں گے اور اس دوران تین بار عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔ عازمین دس دن کے وقفے کے بعد ایک عمرہ ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ بارہ سال سے زائد عمر کے افراد عمرے کے لئے مملکت آ سکتے ہیں۔