اسلام آباد(آن لائن) 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارلحکومت میں شاندار آتش بازی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آتش بازی تیرہ اگست کی رات فیض آباد کے قریب پریڈ گرائونڈ میں سرکاری طور پر کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق آتش بازی میں عام افراد بھی شرکت کرسکیں گے چودہ اگست کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں ہر سال کی طرح پرچم کشائی بھی کی جائے گی۔