پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج نے کرپشن میں ملوث اپنے ہی سینئر جرنیلوں کے خلاف کارروائی کر کے مثال قائم کی

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ دبئی(آن لائن) پاک فوج نے کرپشن میں ملوث اپنے ہی سینئر جرنیلوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک بے مثال اقدام کیا ہے ۔ لیکن سوال اب یہ ہے کہ آیا یہ ایک ہی اقدام تھا یا ایسے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ اس کے باوجود تین اور دو ستارہ جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مطلب یہ ہے کہ بیوروکریٹس ، سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں اور دیگر کے خلاف بھی اس طرح کے احتساب کے لئے تیاری کر لی گئی ہے ۔ بالخصوص اس وقت جب ان کی لوٹ مار کی رقم دہشت گردی ، مجرمانہ گروپوں کی مدد یا معاونت یا ان کی عوام مخالف کارروائیوں سے جڑی ہو ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور سویلین حلقوں میں کراچی کے حکومتی محکموں کے خلاف کارروائی اور طویل عرصے سے غیر فعالیت کے بعد نیب کے دوبارہ فعال ہونے کے حوالے سے ہنگامہ برپا تھا اور ان چھاپوں سے وزیر اعلی سندھ قام علی شاہ ابھی تک ناراض ہیں اور گریڈ 19 کے افسران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر فوج کی جانب سے اپنے جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا اگلا مرحلہ ملک کے اندر یا باہر موجود کسی بڑی مچھلی پر ہاتھ ڈالنا ہے تو یہ بہت منطقی اور مقبول انجام ہو گا ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…