لاہور (آن لائن)سانحہ مری پرہونے والی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، تحقیقاتی کمیٹی نے آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کرلیے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 29میں سے 20گاڑیاں ایک ہی مقام سنی بینک میںکھڑی رہیں جبکہ گاڑیوں کو چلانے کیلئے ڈرائیوز اور عملہ بھی ڈیوٹی پرموجود نہیں تھا۔ذرائع کے
مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ والے دن ضلعی انتظامیہ نے مری سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھی بھیجیں تھیں۔کمیٹی نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔