بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

بیٹے کے ختنے کروانے ، تبدیلی مذہب کی درخواست دینے پر مسلمان ماں گرفتار

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

جشپور(این این آئی)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں ایک عورت کو اپنے نابالغ بیٹے کے ختنہ کروانے اور اس کے تبدیلیِ مذہب کی درخواست دینے کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیا۔مقامی پولیس سٹیشن انچارج نے بھارتی ٹی وی کو بتایاکہ بچے کے والد چترنجن سون وانی کی درخواست پر دائر کیے جانے والے اس کیس

میں ابھی تک دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کچھ لوگ فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق تقریبا دس سال قبل 32 سال کے چترنجن سون وانی کی شادی مہدی انصاری کی بیٹی ریشما کے ساتھ ہوئی تھی اور یہ شادی ہندو رسم و رواج کے ساتھ کی گئی تھی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ہیں۔پولیس کو کی گئی شکایت کے مطابق ریشما نے گذشتہ سال انیس نومبر کو اپنے شوہر کو بتائے بغیر ہی اپنے آٹھ سالہ بیٹے سورب کے ختنے کروا دیے جس میں ریشما کی ماں نے اس کا ساتھ دیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ریشما نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر بچے کا مذہب تبدیل کرنے کی درخواست بھی دے دی اور بچے کا نام شمشاد رکھ دیا گیا۔چترنجن سون وانی کا الزام ہے کہ ان کی بیوی اور سسرال والوں نے کئی مرتبہ ان پر مذہب تبدیل کرنے کا دبائو ڈالا تھا۔ حالانکہ چترنجن سون وانی کے سسرال کے ایک شخص نے بتایا کہ بچے کے ختنے چترنجن سے پوچھ کر ہی کروائے گئے تھے۔ان کا الزام ہے کہ چترنجن سسرال والوں پر پیسے کے لیے دبا ڈال رہا تھا اور جب اس کی بات نہیں سنی گئی تو اس نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی۔ادھر پولیس حکام کا بھی کہنا تھا کہ چترنجن بری عادتوں کا شکار ہے اور اسی مہینے کی چھ تاریخ کو چترنجن کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…