ڈرامہ سیریل ’الفا براوو چارلی‘ کے کردار ’کیپٹن گل شیر‘ نے مری سانحے پر اپنے ساتھ پیش آنے والا قصہ بھی بتادیا

13  جنوری‬‮  2022

مری (این این آئی)ماضی میں سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مشہورِ زمانہ ڈرامہ سیریل ’الفا براوو چارلی‘ کے کردار ’کیپٹن گل شیر‘ نے مری سانحے پر اپنے ساتھ پیش آنے والا قصہ بتایا ہے۔لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے ویڈیو بیان میں مری میں سیاحوں کے ساتھ برے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا اہلخانہ کے

ساتھ خیبرپختونخوا کے علاقے کمراٹ جانا ہوا تو وہاں پھنسنے پر مقامی لوگوں نے ان کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا۔قاسم شاہ نے بتایا کہ جب میں نے دیر کراس کیا تو میری گاڑی خراب ہوگئی، ہماری کچھ اور گاڑیاں بھی تھیں چونکہ میری گاڑی خراب ہوئی اس لیے سب ہی رْک گئے، ہمیں رکا دیکھ کر گاؤں کا ایک بچہ ٹرے لے کر ہمارے پاس آیا اور کہا کہ ماں جی نے آپ کے لیے چائے بھجوائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرت ہوئی، اس وقت ہم سب کو چائے کی خاصی طلب ہورہی تھی، ہمیں وہاں مغرب ہوگئی، اس وقت ایک بندہ ہمارے پاس آیا جس کے ہاتھوں میں چاولوں سے بھری ہوئی ٹرے موجود تھی، اس نے کہا کہ میری بیوی کھانا پکا رہی تھی، آپ لوگوں کو یوں دیکھا تو میں ٹرے میں ایسے ہی ڈال کر لے آیا، میں نے سوچا ہم بعد میں کھالیں گے آپ لوگ مہمان ہیں پہلے آپ کھائیں۔سید قاسم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہم سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا، یہ تمام اخلاقیات، روایات کی پاسداری تربیت سے آتی ہے، میں دیر اور وہاں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ ایسے ہی ہیں لیکن مری میں جو ہوا، وہ لوگ ہم میں سے نہیں۔واضح رہے کہ مری میں 7 جنوری کی شب برفانی کے نتیجے میں 23 افراد انتقال کرگئے، اس روز مری میں مقامی ہوٹل والوں کی جانب سے سیاحوں سے برے سلوک اور اوورچارجنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…