بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے پارٹی کو خیربادکہہ دیا

datetime 8  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر فیڈرل کونسل پی پی پی اور دربار حضرت داتا گنج علی ہجویریؒکی مذہبی کمیٹی کے ممبر پیر سید ناظم حسین شاہ نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراءنے عوام کو مایوس اورکرپشن کی انتہا کر دی ہے، آج کی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی جس کیلئے کارکن اور عوام ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہتی تھی ۔اس لئے میں نے پیپلز پارٹی سے علیدگی کا اعلان کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ میں47سال سے پیپلزپارٹی کے ساتھ وابسطہ ہوں۔ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے شانہ بشانہ جدو جہد میںجیلیں کاٹیں،نظربندیاں جھیلیں،شاہی قلعہ میںقید و بند کی سعوبتیں برداشت کیں ، کوڑے کھائے لیکن کبھی قدم نہیں ڈگمگائے اور نہ اصولوں پر سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کے بعد کو چیئرمین آصف علی زرداری ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جان نثار کارکنوں کو بہت مایوس کیا۔جب بھی ان کی غلطیوں اور کرپشن پر آواز اٹھائی تو سچ کی آواز کودبا دیا گیا۔اب پیپلز پارٹی میں صرف مفاد پرست اور جی حضوری کرنے والے لوگ ہی رہ گئے ہیں۔اسی وجہ سے میں نے پیپلز پارٹی کی رکنیت سے استیفےٰ دیا ہے۔انہوں مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے حوالے سے کہا ہے کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…