اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے
تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔