جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

گندگی پھیلانے والوں سے بڑا ڈھیٹ میں ہوں، وسیم اکرم نے پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل کی صفائی کے لیے ایک ہفتے کی مہم شروع کی گئی ہے، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ساحل پر سیر کے لیے آتے ہیں ، یہاں بہت گندگی ہوتی ہے، لوگوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ ساحل دیکھنے ضرور آئیں

، لیکن صفائی کا خاص خیال رکھیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے سے آنے والے لوگ اس کو اپنا ساحل سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر اپنے ساتھ لے جائیں ، یہاں مت پھینکیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سمجھاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے جیسے پانچ سال کے بچے کو سمجھایا جا رہا ہو، گندگی پھیلانے والے ڈھیٹ ہیں تو میں ان سے بڑا ڈھیٹ ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں ویڈیو بناتا رہوں گا جب تک ساحل ہمیشہ صاف نہیں رہتا۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہو گا۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کوڑے دان کے باہر پھینکے گئے کچرے کو کوڑے دان کے اندر ڈالنے کا کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…