اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کو بحران خان حکومت قرار دے د یتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز نئی طفل تسلی کا اعلان نالائق کپتان کی نااہلیت پر سیاہ نشان ہوتا ہے یوٹرن ماسٹر وزیراعظم عمران خان اور سرکاری ڈھنڈورچیوں کا ہر دعوی جھوٹ کا سبز باغ نکلا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بدھ کو
جاری بیان میں کیا ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیرمین پیپلز پارٹی کی قیادت میں معیشت بدحال کرنے مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی لانے والوں کے خلاف میدان عمل میں ہے بے ادویات اور علاج سے محروم کئے جانے والے والدین کی اولادیں روزگار سے محروم ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ظالم حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لے گی پیپلز پارٹی لانگ مارچ نئے انتخابات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا نیر بخاری نے کہا ہے کہ مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر اپوزیشن جماعتیں بھی صفر کارکردگی حکمرانوں کے خلاف پیپلز پارٹی تحریک نجات میں شامل ہوں قوم حقیقی تبدیلی چاہتی ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکومتی ریلو کٹوں نے بجٹ کے بعد بجٹ اور غیر اعلانیہ مہنگائی کے ریلوں کو معمول۔بنا لیا ہے منی بل میں بچوں کے دودھ پر بھی 17فی صد ٹیکس لگانا ظلم۔کی۔انتہا ہے زرعی بیجوں پودوں زرعی آلات پر 17فی صد ٹیکس کا سارا بوجھ کسان پر آئے گانیر بخاری نے کہا ہے کہ فیکٹری چلانا دکان کھولنا تجارت کرنا مزدوری کاشتکاری کرنا تک مشکل ترین بنا دیا گیا ہیاشیاء� ضروریہ کی قیمتوں میں نہ تھمنے والا غیر اعلانیہ اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کیا جاتا ہے لوگوں کے لئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل بنایا جا رہا ہے۔