لاہور (آن لائن)شہباز شریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرد ی۔درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست میں ایف آئی آر نمبر 39/20 کو
خارج کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے درخواست میں نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آیی اے نے بد نیتی پر تحقیقات شروع کیں، جیل میں شامل تفتیش بھی کیا گیا ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک شہباز شریف کا کوئی بے نامی اکاونٹ سامنے نہیں آیا منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ایک ہی الزام پر دو کیس نہیں بنائے جاسکتے ایف آئی اے کے چالان میں کہیں نہیں لکھا کہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ایف آئی آر میں کسی نجی فرد کو بھی کو دھوکہ دینے کا الزام نہیں ہے ایف آئی اے نے بد نیتی سے 16 ماہ تک انکوائری زیر التواء� رکھی حکومت مخالفین کو وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے تحقیقاتی اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔