اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے برازیلین لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 18سالہ ریجد افرئیر اڈی جو کے برازیل کے شہر سانتریم میں رہائش پذیر تھی ۔ فون کی چارجنگ کم ہونے پر اس نے فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا
شروع کر دیا کہ اس دوران آسمانی بجلی اس پر گر پڑی جس کے باعث اسے فون سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی ۔ واقعہ کے رونما ہوتے ہیں لڑکی والدین اسے ہسپتال لے کر پہنچ گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔