لاہور( این این آئی)متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا سے ڈیلٹ کر دی جبکہ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نے ایسی ہی بنائی۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے رقم نہیں لے کر گئی، میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو
تو معذرت چاہتی ہوں۔ حریم شاہ نے سوشل میڈیا سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے ۔یاد رہے کہ حریم شاہ نے غیر ملکی کرنسی کی گڈیوں کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جس میں ان کا کہنا تھاکہ میں تو بحفاظت اتنی بڑی رقم کے ساتھ آ گئی ہوں اور مجھے کوئی کچھ نہیں سکتا۔اطلاعات ہیں کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے کا ادارہ حرکت میں آگیا ہے ۔