اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالاجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ای وی ایم کسی کی ہار جیت کے لیئے نہیں ہے ہوسکتا ہے ہم ہار بھی جائیں ای وی ایم انتخابات کے متنازع عمل کو غیر متنازع بنانے کے لیئے ہے,کسی بھی جگہ مشین نے ہمیں شرمندہ نہیں کیا مشین کا تجربہ اب تک کامیاب رہا ہے وفاقی وزیر نے دو سال میں ہم ایک لاکھ کے قریب نئی نوکریاں پیدا کر کے د ینگے
۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی شبلی فراز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن ای وی ایم پر کروانے سے مشین کی بھی ٹیسٹنگ ہوجائے گی الیکشن کمیشن کی مہربانی ہے انہوں نے پریکٹیکل اقدم اٹھائے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیئے ای سی پی کو 3900 مشینیں دیں گے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر 95 فیصد کامیابی کے چانسز ہیں سینیٹ اور صوبوں کے الیکشنز میں بھی ای وی ایم استعمال ہوگی انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی الیکشن ای وی ایم سے کروانے پر بات کی گئی ہے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کے جتنے ادارے ہیں لیکن سب ادھورے تھے ان اداروں کے لیئے اپنا پروٹوکول زیرو کر کے ہر بندے سے ملا پاکستان حلال اتھارٹی نے اپنے اشتہارات بھی دے دیئے ہیں نیشنل سکولز آف الیکٹرونکس کے لیئے ایم پی ون کے تحت ہیڈز کو فائنل کرلیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دو سال میں ہم ایک لاکھ کے قریب نئی نوکریاں پیدا کر کے دیں گے۔