بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑا اعلان

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے،کھاد کی مناسب فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں۔ بدھ کو وزیر اعظم کی

زیرصدارت ملک میں کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع سیزن کے لیے فصل کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کو دور کرنے کے لیے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔بتایاگیاکہ گزشتہ ہفتے اوسطاً 19000 میٹرک ٹن فی دن کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، انسداد اسمگلنگ میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے یوریا کے 92845 تھیلے ضبط کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…