بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

دانش کنیریا کی جانب سے کوچنگ کی درخواست سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔وکیل پی سی بی نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے پابندی لگائی ہے، دانش کنیریا پر عمر بھر کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ انگلینڈ کی عدالت نے بھی دانش کنیریا کی اپیل مسترد کی تھی، سابق کرکٹر پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔وکیل دانش کنیریا نے کہا کہ کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کروائی تھی جسے وہ قبول بھی کر چکے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لہذا دانش کنیریا کو بھی ڈومیسٹک میچز میں کوچنگ کی اجازت دی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…