اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ڈالر کی قیمت کا ریورس گئیر لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و
شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، امریکی کرنسی کی قدر 40 پیسے گراوٹ کے بعد 176 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔