اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے مری برفانی طوفان میں پھنس جانے والے بے یارومددگار لوگوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں پر شدید تنقید کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے
پورے مری کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ کسی کی مجبوری کا فائدہ اُٹھانا غیر انسانی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق مری سے ہےاور میں اُن تمام افراد کی پرزور مذمت کرتا ہوں جنہوں نے برف باری کے دوران سیاحوں کی مجبوری کو اپنے لیے پیسہ بنانے کا ذریعہ بنایا۔ #افسوس۔”